شیخوپورہ میں معمر خاتون سے بدتمیزی: پاور ڈویژن کا سخت ایکشن، گارڈ معطل، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے شیخوپورہ سرکل میں لیسکو کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایک معمر خاتون سے بدتمیزی اور ناروا سلوک پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ واقعہ 30 جون کو پیش آیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ گارڈ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اُسے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اسے نوکری سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔
مزید برآں، تمام ڈسکوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور دفاتر میں عوام سے حسنِ سلوک یقینی بنایا جائے۔ پاور ڈویژن نے تین دن میں انکوائری مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ قانون شکنی اور عوام کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان نے متاثرہ خاتون اور دیگر صارفین سے واقعے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے صارفین ہمارے لیے نہایت معزز ہیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاور ڈویژن
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔