سرکاری افسران سے گزشتہ مال سال کے دوران اثاثوں کی تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران سے گزشتہ مال سال کے دوران اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔سرکاری افسران اپنے اثاثوں اور ملکیت کی
تفصیلات 25 جولائی تک فراہم کریں۔مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پی اے ایس، پی ایس پی، سیکریٹریٹ اور او ایم جی گروپ کے افسران اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو تفصیل فراہم کریں،دیگر گروپس کے افسران متعلقہ وزارتوں کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں، اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گزشتہ پانچ سالوں سے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سرکاری افسران ترقی کے حقدار نہیں ہوں گے۔ جو محکمہ جات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے زیر انتظام نہیں وہ اپنے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہونے کی رپورٹ 25 ستمبر تک جمع کرائیں۔
اثاثے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اثاثوں کی تفصیلات سرکاری افسران
پڑھیں:
سندھ میں کورونا کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز فارغ
محکمۂ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا۔
محکمۂ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران کی اب ضرورت نہیں۔
معطل کیے گئے ڈاکٹرز و افسران کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر تعینات کیے گئے ان افسران کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔
محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کو 30 جون سے فارغ کیا گیا ہے۔
Post Views: 3