تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے: ترجمان واپڈا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک ہے۔ واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 70 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 14 ہزار 500 کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 26 ہزار 100 کیوسک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مقام پر پانی کی آمد واپڈا کے ترجمان نے کیوسک اور اخراج ذخیرہ 16 لاکھ ہزار کیوسک کیوسک ہے پانی کا
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔