پی پی کی وفاق و پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر 20 روز پہلے بات ہوئی ہے۔
عدالتی فیصلے سے اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی: رانا ثناءپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔
ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک لچک دکھائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت میں شمولیت کے لیے مزید بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کا حکومت میں شامل ہونے سے قبل مؤقف تھا کہ وہ آئینی عہدے لیں گے، مگر حکومتی عہدے نہیں لیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حکومت میں شمولیت پر پیپلز پارٹی
پڑھیں:
مریم نواز کے بیانات کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور (ن ) لیگی رہنمائوں کی بیٹھک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق, پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں اسپیکر چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بعض بیانات پرتحفظات کا اظہار کیا جس پر (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔