—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع دکی میں آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار کیے گئے ہیں، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار دہشت گرد بھارتی اسپانسرڈ ہیں، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

4روز میں 50 دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: صدر مملکت

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ 4روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی
  • سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3 ارکان کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر
  • 4روز میں 50 دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: صدر مملکت
  • صدر اور وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، 4 روز میں ہلاکتیں 50 ہوگئیں
  • ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
  • 3 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک