بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 28 جون کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع ڈوکی میں ایک آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کا مقصد بھارت کی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد واصلِ جہنم کر دیئے گئے اور دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے، پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے قومی عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
کانگریس لیڈر نے کہا کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جسکی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبینہ طور پر پھٹکار لگائے جانے کے متعلق خبروں پر انڈین نیشنل کانگریس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایسے کسی معاہدہ کا فوری اثر آبنائے ہرمز کے پھر سے کھلنے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کے طور پر سامنے آئے گا اور ان دونوں معاملوں سے ہندوستان کے بڑے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔
جے رام رمیش اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جس کی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ خود صدر ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہو کو لے کر بے حد ناراضگی اور غصہ ظاہر کیا ہے، یہاں تک کہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کے مطابق دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی لبنان میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔
حیرانی کی بات نہیں کہ جس ایک حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے ذریعہ لبنان کو تباہ کرنے اور امریکہ-ایران معاہدے کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں پر مکمل طور سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا نام نہاد فادر لینڈ ان کے لئے ان کے اصل مدر لینڈ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔