بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ دو کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 28 جون کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع ڈوکی میں ایک آپریشن کیا، کارروائی کا مقصد بھارت کی پراکسی تنظیم “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اپریشن کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد واصلِ جہنم کر دیئے گئے جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، گرفتار دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے قومی عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی سرپرستی میں
پڑھیں:
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشگردو کو ہلاک کردیا۔(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر نشانہ بنے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔