اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں، اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔‘‘

وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ پوری قوم وطن عزیز کے جری جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور سب ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اس موقع پر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ دہشتگرد حملے میں سیکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ زخمی جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں قومی حمایت کا یقین دلانے کے لیے اہم اقدام ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ

پڑھیں:

آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس

فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ طالبانوں تک بنوں پولیس کا پیغام پہنچا دیں کہ انہوں نے جو کرنا تھا اب تک کرلیا۔ آج تک بنوں پولیس دفاع کر رہی تھی۔ اب پولیس میدان میں آگئی ہے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی۔

سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ 

سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل

کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آپریشن فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، ہلاک کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 24پاکستانیوں سمیت 27یرغمالی  حوثی فورسز سے رہا کرا لئے: محسن نقوی
  • ایل پی جی ٹینکر یمنی پانیوں سے بحفاظت نکل گیا: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور
  • آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال
  • حارث رؤف پر ہوا جرمانہ محسن نقوی اپنی جیب سے ادا کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • محسن نقوی کی واشنگٹن میں ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ملاقات
  • ’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لیکرآیا‘‘،محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال
  • ’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس ڈیل  لیکرآیا‘‘وزیر داخلہ محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال 
  • ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ