کراچی: رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے بلدیہ میں واقع رئیس گوٹھ کے قریب واقع گھرمیں گیس لیکیج دھماکا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے میں زخمی ہونے والے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 4بچے شامل ہیں، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
---فائل فوٹوصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 13 بچوں اور 2 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 1 خاتون سمیت 2 افراد جان سے گئے۔
خضدار میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت گرنے کے واقعات میں 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 41 گھروں کو نقصان پہنچا۔
خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔