جامعہ کراچی کی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل، کل سے فراہمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
جامعہ کراچی میں پھٹنے والی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل کر لی گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاریواٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے جاری ہے جو کہ آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کل سے اہلِ کراچی کے لیے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ بلک لائنیں چارج ہونے کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی چھوڑا جائے گا، پیر کے روز شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لائن کی مرمت پانی کی
پڑھیں:
پانی کی سطح بلند؛ راول ڈیم کے سپل ویز صبح کھولے جائیں گے
سٹی 42: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، راول ڈیم کے سپل ویز صبح کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا
حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.70 فٹ تک پہنچ گئی،راول ڈیم کے سپل ویز کو کل صبح 6 بجے کھولا جائے گا
اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی،ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گی ،
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں،شہری ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔