پی ٹی آئی کا ’سلام سندھ‘ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کے گھوٹکی پہنچنے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ’سلام سندھ‘ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ ہو گیا۔ ترجمان تحریک انصاف سندھ کے مطابق ٹرین مارچ شام کو ڈہرکی پہنچے گا۔ سلام سندھ ٹرین مارچ کا صوبے کے 30 شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر استقبال کیا جائے گا۔ سلام سندھ ٹرین مارچ میں وکلاء، پی ٹی آئی رہنما اور خواتین شامل ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کے گھوٹکی پہنچنے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلام سندھ پی ٹی آئی
پڑھیں:
دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024 کےعام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان
دولت مشترکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات پر مبصر گروپ کی رپورٹ رواں ماہ جاری کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق رپورٹ کا کچھ حصہ آن لائن زیر گردش ہے۔ اس لیک شدہ دستاویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دولت مشترکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مبصر گروپ کی رپورٹ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پہلے ہی دی جا چکی۔ لیک ہونے والی دستاویزات پر پالیسی کے تحت تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے واضح کیا ہے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا کام ہر قسم کی مداخلت سے آزاد ہے۔ شفافیت اور غیر جانبداری پر مبنی انتخابی مشاہدے کے عزم پر قائم ہیں۔