حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ’سلام سندھ‘ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ’سلام سندھ‘ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ ہو گیا۔
ترجمان تحریک انصاف سندھ کے مطابق ٹرین مارچ شام کو ڈہرکی پہنچے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین، حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔
سلام سندھ ٹرین مارچ کا صوبے کے 30 شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر استقبال کیا جائے گا۔
سلام سندھ ٹرین مارچ میں وکلاء، پی ٹی آئی رہنما اور خواتین شامل ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کے گھوٹکی پہنچنے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلام سندھ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن نے 5 اگست کو ایف نائن پارک میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لیے انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت طلب کر لی ۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکرٹری ملک عامر کی جانب سے یہ درخواست ایڈووکیٹ انصر محمود کیانی کے توسط سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جمع کروائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی اپنے سیاسی بیانئیے کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ایک پرامن جلسہ (ورکر کنونشن) کا انعقاد کرنا چاہتی ہے، لہٰذا انتظامیہ سے جلسے کی باقاعدہ اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں پارٹی کی تنظیمِ نو اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔