کراچی: مذہبی سیاسی جماعتوں کیجانب سے ملین مارچ، ٹریفک پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آج مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ مارچ مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف کیا جا رہا ہے، مارچ بعد نمازِ ظہر مزارِ قائد نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق باغ جناح نزد نمائش چورنگی میں مارچ شرکاء گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش تک عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری گرومندر سے بہادر روڈ، جمشید روڈ سے جیل چورنگی جبکہ سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت 27 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے ملین مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بنوری سگنل، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ لیاقت آباد نمبر 10 سے تین ہٹی اور گرومندر پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق لسبیلہ اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی گاڑیاں نشتر روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ عید گاہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو پوسٹ آفس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس ملین مارچ
پڑھیں:
عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔