کراچی، گلشن حدید میں ٹریلر الٹنے کے بعد مسافر کوسٹر ٹکرا گئی، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی:
گلشن حدید میں مردان پمپ کے قریب لنک روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا، جس کے فوراً بعد پیچھے سے آنے والی مسافر کوسٹر اس سے ٹکرا گئی۔
چھیپا ترجمان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد عارف، مدنی رضا، عبید، وقاص اور محمد بابر علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو متاثرہ گاڑیوں سے نکالا اور امدادی کام مکمل کیا۔
حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم پولیس نے ٹریلر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ