پاک بھارت کشیدگی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اور کاروباری برادری اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں ہمیں اپنی افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد اور مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔”
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاک فوج صرف ایک عسکری ادارہ نہیں بلکہ قوم کا فخر، طاقت اور ہماری سلامتی کی ضامن ہے۔ “ہمارے سپاہی شدید موسمی حالات میں سرحدوں پر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہوتے ہیں تاکہ ہم آزادی اور امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔”
صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ “فیڈریشن اور پوری بزنس کمیونٹی اپنی جان، مال اور کاروبار پاکستان اور اس کی افواج کے لیے وقف کرنے کو تیار ہے۔ ہم دشمن کی سازشوں اور پروپیگنڈے کا مقابلہ ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے کریں گے۔”
انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی حب الوطنی اور قومی استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ “ہم ثابت کریں گے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ یکجا اور ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی راج میں صحافت زیرِ عتاب: پہلگام فالس فلیگ کے بعد کریک ڈاؤن میں شدت خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ پاک بھارت
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں پاک فوج سے یکجہتی کی ریلیاں جاری، ویڈیو رپورٹ
بھارتی دھمکیوں کیخلاف گلگت بلتستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جی بی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بھارتی دھمکیوں کیخلاف گلگت بلتستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جی بی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سکردو، شگر اور غذر میں پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ سکردو میں کچورا کے مقام پر شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ غذر میں غازیان وطن ضلع غذر کے زیر اہتمام گاہکوچ میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فوج سے ریٹائرڈ غازیان نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور وطن کے دفاع کے لئے اپنے تن من دھن کی قربانی دینے کے عہد کا اظہار کیا۔ ادھر شگر میں علماء اور سول سوسائٹی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔