پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجربہ مشق ایکس انڈس کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔ تربیتی تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر متعلقہ افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کے خلاف موثر دفاع اور قابلِ اعتماد کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نہ صرف اعتماد کا مظہر ہے بلکہ خطے میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔
ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ابدالی میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔
پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 350 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مار کرنے والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے تربیتی لانچ کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانو ں کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔