UrduPoint:
2025-05-04@01:24:40 GMT
پاکستان کا شارٹ رینج میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) پاکستان نے ہفتہ کو ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے سابقہ انڈس کا حصہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابدالی میزائل کے ٹیسٹ کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق ہے ۔
(جاری ہے)
کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام کے علاوہ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربہ کا مشاہدہ کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم ڈیٹرنس کو یقینی طور پر قابل اعتماد بنایا گیا ہے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کی حفاظت کی جا ئے گی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گورنر سندھ کی ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ جدید نیویگیشن اور تکنیکی صلاحیتوں سے لیس یہ میزائل سسٹم پاکستان کی دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔(جاری ہے)
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری ملک کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہے۔
انہوں نے اسٹریٹجک فورسز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورسز ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔گورنر سندھ نے وطن کے محافظوں،سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے جذبے اور خدمات پر فخر کرتی ہے۔