وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،امید ہے حالات جنگ کی طرف نہیں جائیں گے کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو اب تک حالات بہت بگڑ چکے ہوتے،راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جانب جنگ کی باتیں کر رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھارت نے اگر پاکستانی قوم کو للکارا تو ہر بچہ اور ہر فرد ملک کی حفاظت کیلئے میدان میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے اور ہر فرد اپنے ملک اور دین اسلام کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ۔ کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
وطن کے دفاع کیلئے تمام پاکستان اس وقت ایک بیج پر ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی تھی۔پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھی۔ سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ تھا۔ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا تھاکہ پانی روکنا جنگ کے مترادف تھا۔بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ پہلگام واقعے کا پاکستان پر بے بنیاد الزام تھا۔بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کے چپے چپے زمین کی حفاظت کرنا قوم خوب جانتے تھی۔ وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم ایک تھی۔ پاکستانی قوم پاکستان کیلئے زندہ ہے اورپاکستان کیلئے جان دیں گے۔ ہمارے اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جب بات پاکستان کی آتی ہے تو پھر ہم پوری قوم یک جان ہو جاتے تھے۔ بھارت یاد رکھے کہ ہم ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ان کی چال بازیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عوامی مسلم لیگ پاکستانی قوم پاکستان کی ہے اور
پڑھیں:
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت کو دوام فراہم کرنا ہے۔