بھارت کا بنگلا دیش کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارت کرکٹ ٹیم کا اگست 2025 میں بنگلا دیش کا دورہ ممکنہ طور پر منسوخ ہو سکتا ہے۔ دورے میں 3 ایک روزہ (ODI) اور 3 ٹی20 (T20I) میچز شامل تھے، لیکن بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث یہ سیریز خطرے میں پڑ گئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر دورے کا ابتدائی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے مطابق 4 میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونا تھے، جبکہ 2 میچز چٹاگام مطیع الرحمٰن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ فی الحال کیلنڈر کا حصہ ہے، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیش نظر قوی امکان ہے کہ بھارت یہ دورہ نہ کرے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، صاحبزادہ فرحان کپتان ہوں گے
ادھر بنگلا دیش کی ٹیم 17 اور 19 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف 2 ٹی20 میچز کھیلے گی، جو شارجہ میں ہوں گے۔ اس کے بعد ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی اور 25 مئی سے 3 جون تک 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
پاک بنگلا دیش سیریز کے پہلے 2 میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 25 اور 27 مئی کو ہوں گے کہ جبکہ دیگر میچز لاہور میں ہوں گے۔ بعد ازاں ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی، جہاں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی20 میچز شیڈول ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلا دیش بھارت پاکستان ٹی20 سیریز سری لنکا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلا دیش بھارت پاکستان ٹی20 سیریز سری لنکا بنگلا دیش ہوں گے
پڑھیں:
ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان
واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کردیا ہے، جس کے بعد انہیں کوئی دوسرا اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر کو برطرف کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مائیک والٹز حالیہ مہینوں میں سخت تنقید کی زد میں تھے اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ یمن حملوں سے متعلق معلومات کے لیک ہونے کے بعد سامنے آیا، جس سے مائیک والٹز کی پوزیشن خاصی کمزور ہو چکی تھی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے والٹز کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو وقتی طور پر قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے، جو بیک وقت 2 اہم ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ایک امریکا کے اعلیٰ ترین سفارتکار کی حیثیت سے اور دوسری قومی سلامتی کے معاملات میں مشیر کے طور پر۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کا نیا سفیر بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اسی دوران اطلاعات ہیں کہ مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی اپنے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ میں حالیہ تبدیلیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب صدر ٹرمپ نے مشی گن میں منعقدہ ایک عوامی ریلی میں اپنی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہونے پر کامیاب اقدامات کا دعویٰ کیا تھا۔
اپنے خطاب صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم امریکا کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔