ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق میجرجنرل فضل الرحمان نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں بھارت پر حملے کا مشورہ دے دیا۔
میجر جنرل ریٹائرڈ فضل الرحمان کا کہناتھا کہ جنگ چھڑ گئی تو بنگلہ دیش کو 7 مشرقی بھارتی ریاستوں پر قضبہ کرنا چاہیے ، بنگلہ دیش چین کے تعاون سے ساتوں ریاستوں کو بھارت سے کاٹ سکتا ہے ۔
میجر جنرل ریٹائرڈ فضل الرحمان بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ میجر جنرل ریٹائرڈ فضل الرحمان بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے قریب ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فضل الرحمان بنگلہ دیش

پڑھیں:

اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خطے میں پرامن رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا۔لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا  کہ آج کل افسوس ناک صورتحال سے پورا خطہ گزر رہا، بھارت میں اکھنڈ بھارت کے حامیوں کواپنی سوچ پر نظر ثانی کرنی چاہیے، ہماری نالائقیوں اور بھارتی سازشوں کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نصف دہائی تک بنگلہ دیش سے دور رہے لیکن اب بنگلہ دیش اپنے اصل کی طرف لوٹ آیا ہے، بنگلہ دیش کو بھارت کے اثر میں رکھنے کی سوچ کامیاب نہیں ہوسکی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اکھنڈ بھارت کے حامی کشمیریوں کے پاکستان سے رشتے کو کمزور نہیں کر سکے، ایک دوسرے کو فتح کرنے کی سوچ رکھنے کے بجائے مل بیٹھنا چاہیے۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے متعلق کشمیر میں استصواب رائے پر بات ہونی چاہیے، ہم ایٹم بم بنا چکے ہیں، ہمیں ایٹمی تجربے پر انڈیا نے ہی مجبور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ اس طرح کے واقعات پر مجبور نہ کرے، سوچنا ہوگا پہلگام واقعے کا فائدہ مند کون ہے، پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں لڑائی ہو اور دونوں طرف خون بہے۔

آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظرثانی کرے، بھارت کا آئی ایم ایف سے مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کب تک پاکستان کو انگیج رکھنا ہے، اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس کرائسز میں ٹھیک طریقے سے کنڈکٹ کیا ہے، اگر پاکستان غیرجانب درانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے تو بھارت کو مثبت رد عمل دینا چاہیے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خواجہ سعد رفیق کا اکھنڈ بھارت والوں کو "مل بیٹھنے"  کا مشورہ
  • اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق
  • پہلگام حملہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کی بدترین ناکامی ہے، را کے سابق سربراہ نے تسلیم کرلیا
  • پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات؛ خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
  • مولانا فضل الرحمان کی طالبان کیخلاف جنگ کی صورت میں فوج کا ساتھ نہ دینے کی دھمکی
  • بھارتی فوج بنگلہ دیشی سرحد پر بھی الرٹ، میڈیا میں جنگ ٹھنڈی پڑ گئی
  • بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ترجمان پاک فوج
  • بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے