اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کی ملاقات ، خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی کے مندوب عاصم افتخار احمد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوتریس سے تبادلہ خیال میں علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔\932.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔