پہلگام واقعہ،سوئٹزرلینڈ نے بڑی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، علاقائی صورتِ حال، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
افریقی باؤلر کگیسو ربادا کا منشیات کے استعمال کا اعتراف
دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات بڑھانے کیلئے اقتصادی سفارتکاری پر زور
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا یورپی یونین اور دیگر اہم شراکت داروں کیساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے سفارتکاری کی جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تجارت قانون و انصاف کے وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے برآمدات کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوسرے اجلاس میں شعبہ پٹرولیم کے موجودہ انفراسٹرکچر اورآر ایل این جی اور اس سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کارکردگی بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل تکنیکی اپ گریڈیشن اور سسٹمز کی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔