پشاور کی ماہنور علی کا شاندار کارنامہ، یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر اسکواش ٹائٹل اپنے نام
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
لیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور (امریکہ) میں کھیلے گئے فائنل میں ماہنور نے اپنی ہی بہن سحرش علی کو 1-3 سے شکست دے کر 22 واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل حاصل کیا۔
میچ میں ماہنور نے پہلا گیم 7-11 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں سحرش نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 9-11 سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ برابر کر دیا۔ تاہم اس کے بعد ماہنور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور 7-11 سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔
سحرش علی 19 واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیتنے سے محروم رہیں اور سلور میڈل کے ساتھ ایونٹ ختم کیا۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔