وزیر خارجہ سحاق ڈار کی بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، وزارت بجلی کے اعلیٰ حکام اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو سولرائزیشن پراجیکٹ کو جلد اور موثر طور پر حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے کے عمل کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔نائب وزیراعظم نے صاف توانائی کو فروغ دینے، آپریشنل لاگت کو کم کرنے، زرعی پیداوار میں اضافے اور بلوچستان بھر کے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔