آگ پر چلنے کی رسم کے دروان مندر میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارتی ساحلی ریاست گوا میں ایک ہندو مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد اس وقت کچلے گئے جب ہزاروں افراد آگ پر چلنے کی ایک مشہور رسم ادا کرنے کے لیے جمع تھے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈیا میں منعقدہ کمبھ میلے میں بھگدڑ: 38 افراد ہلاک، مزید اموات کا خدشہ
ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہفتہ کی صبح شیرگاؤ گاؤں کے لائرائی دیوی مندر میں المناک بھگدڑ سے بہت غمزدہ ہیں۔
ساونت نے صحافیوں کو بتایا اسپتال لانے سے پہلے ہی 6 لوگوں کی موت ہوچکی تھی۔ انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
گوا کے وزیر صحت وشواجیت رانے کے مطابق تقریباً 80 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن 5 کی حالت نازک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، جب کہ بقیہ کا خصوصی طور پر بنائے گئے ایمرجنسی وارڈ میں علاج کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر نے ان لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
لیرائی زترا، گوا میں ایک اہم ہندو تہوار ہے اور اسے آگ پر چلنے کی تقریب کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھارت کے شمالی شہر پریاگ راج میں ہندوؤں کے ایک بڑے تہوار کمبھ میلے میں بھی کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھگدڑ گوا مندر ہلاکتیں.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-12
 میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی میکسیکو کے شہر ہرموسیو میں ایک سپرمارکیٹ میں خوفناک دھماکے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکا برقی ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث پیش آیا۔سونورا ریاست کے گورنر الفونسو دورازو نے وڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہرموسیو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق، فی الحال حادثاتی دھماکے کو ہی واقعے کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکا والڈوز اسٹور کے اندر نصب ٹرانسفارمر سے ہوا۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد اندر ہی پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ عمارت کی بیرونی دیواریں سیاہ اور کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ڈے آف دی ڈیڈ کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔