ڈیری فارمرز کو دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل
تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی
کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔سی سی پی کے مطابق ٹربیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے ۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری پر بالترتیب عائد ایک ملین اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کر دیے گئے ہیں۔کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کروائیں۔گزشتہ دسمبر میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے شاکر عمر گجر پر ایک ملین روپے اور حاجی سکندر ناگوری پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے تھے ۔یہ سزائیں دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے باہمی گٹھ جوڑ کے تحت کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعات 4(1) اور 4(2)(a) کی خلاف ورزی پر دی گئیں۔ ابتداء میں ان ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز نے کمٹیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں تاہم بعد ازاں انہیں اس بنیاد پر واپس لے لیا گیا کہ یہ احکامات ایسوسی ایشنز کے خلاف نہیں بلکہ مرکرزی عہدیداران کے خلاف تھے ۔اس کے بعد متعلقہ افراد نے اپیلٹ ٹربیونل میں نئی اپیلیں دائر کیں کمیشن نے گزشتہ سال کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈیری ایسوسی ایشن کے یہ نمائندے دودھ کی سپلائی چین کے مختلف مراحل پر قیمتوں میں اضافے کے لئے متفقہ اقدامات کرتے رہے جس سے کراچی اور گرد و نواح کے صارفین متاثر ہوئے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-2-8
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو حیدرآباد انڈسٹریز کی اصل نمائندگی کرنے پر ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔ چیئرمین زبیر گھانگرا کو حکومتِ سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی حیدرآباد کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ انسانی حقوق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 7 نومبر 2025ء کے مطابق، کمیٹی کی تشکیل انسانی حقوق کے فروغ اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ایس پی، سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ آفیسران برائے تعلیم، صحت، ویمن ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن زبیر گھانگرا نے حکومت سندھ اور محکمہ انسانی حقوق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے حکومت سندھ کا صنعت و تجارت کے نمائندوں پر اعتماد نظر آتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا تحفظ صرف سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ سماجی، اخلاقی اور شہری فریضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے حیدرآباد میں مزدوروں کے فلاحی حقوق، خواتین کی سماجی بہتری، اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مثبت تجاویز اور عملی اقدامات کے لیے اپنی بھرپور خدمات پیش کریں گے۔