ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔
امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔
امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد امریکا کے شراکت دار ممالک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنانا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس معاہدے سے خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی فروخت کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں جس ملک کا پہلا دورہ کرے گا وہ بھی سعودی عرب ہوگا۔ یہ دورہ اسی ماہ متوقع ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سعودی عرب کو
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ سے نہیں ڈرتا: محسن مہدوی
فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے صاف اور واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ میں آپ سے نہیں ڈرتا۔
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے رہائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے بیان جاری کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے کہا کہ انہوں نے مجھے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا، میں نے جنگ سے انکار اور امن کی بات کی۔
واضح رہے کہ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
وفاقی جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ محسن مہدوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محسن مہدوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔
Post Views: 1