مشال ملک نے حکومت پاکستان سے شملہ معاہدے کے خاتمے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے جدا کیا جارہا ہے، دنیا میں کوئی قانون ایسا نہیں جو میاں بیوی اور خاندان کو جدا کرسکتا ہے، بھارت ماؤں کو بچوں سے جدا کررہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں چاہتی اس لیے پاکستان کی طرف سے تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، آر ایس ایس کی سرکار پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقف بل کے ذریعے مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں کے لیے صورتحال خراب کردی ہے، کیا دنیا کو نظر نہیں آتا کہ کشمیر میں لوگوں کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر آزاد کشمیر کے لوگوں کو افسوس ہے، آزاد کشمیر کے لوگوں کو اپنی افواج پر فخر ہے۔
مشعال ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شملہ معاہدہ ختم کرے کیوں انڈیا نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو سنجیدہ اقدامات کرنے پڑیں گے، امریکا اور اقوام متحدہ اس معاملے کو ہلکا نہ لیں بلکہ اصل مسئلے کو حل کرنے ہر توجہ دینی چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف جاسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
میری دنیا ہی اُجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کر دیا؛ انسٹاگرام بلاک ہونے پر اُشنا شاہ کا طنز
پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد اب بھارت کو اپنے بچکانہ اقدامات کے باعث ہر جگہ سے خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مودی سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے ہیں۔
جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں معروف اداکارہ اور میزبان اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔
حسِ مزاح سے بھرپور اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچکانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ پیرائے میں جواب دیا ہے۔
اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا‘۔ اداکارہ نے ٹوٹے دل اور رونے کے ایموجیز بھی استعمال کیں۔
پُرمزاح انداز میں اشنا شاہ کے اس طنزیہ وار کو سوشل میڈیا نے کافی سراہا اور ایک صارف نے لکھا کہ کاش یہ طنز مودی کو سمجھ میں آجائے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ جنھیں سمجھا رہی ہیں وہ عقل کے کچے ہیں اور اگر نہیں ہوتے تو کبھی یہ مضحکہ خیز کام نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور علی ظفر متعدد فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاوٗنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل مودی سرکار نے بھارت میں مقبول پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے تھے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو درجن سے زائد سیاحوں کو ہلاک کردیا تھا۔
مودی سرکار نے اس واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنے کی کوشش کی جو بری برح ناکام ہوئی۔ خود بھارتی عوام مودی کی من گھڑت کہانیوں کو ماننے کو تیار نہیں۔
جس پر ہونے والی خفگی اور ہزیمت کو مٹانے کے لیے مودی سرکار نے ایسے مضحکہ اقدامات اُٹھانے شروع کردیئے جس سے مزید جگ ہنسائی ہورہی ہے۔