بھارت پر جنگی جنون سوار، ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اقدام کریں: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ تنازع کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔
امریکی ٹی وی فوکس نیوز سے گفتگو میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا بھارت نے حملہ کیا تو دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے، پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پرفائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کو جنگی اقدام تصور کرے گا، ہم خطے میں عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم ایک پرامن پڑوس چاہتے ہیں مگر ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، بغیر کسی ثبوت پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا اور خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنا بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، بھارت کے طرزِ عمل میں لاقانونیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پہلگام واقعے کی نیوٹرل، غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کا حصہ بننے کی پیشکش کی، اس پیشکش پر بھی بھارت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہ کرنا اور پاکستانی پیشکش کا جواب نہ دینا بذات خود ایک واضح امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف موجودہ کشیدگی کم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے بلکہ دو جوہری طاقتوں کے مابین کئی دہائیوں سے جاری تنازع کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، بین الاقوامی برادری کی جانب سے معاملے کو وقتی طور پر ٹھپ کرنا کسی طور مسئلے کا حل نہیں، موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے حوالے سے ایک موقع پیدا ہوا ہے، بین الاقوامی برادری اس موقع کو ضائع نہ کرے۔
انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے یاد دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف میں پاکستان کی قربانیاں کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں، پاکستان کا مفاد علاقائی اور عالمی امن سے وابستہ ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
مودی نے ٹرمپ سے کہا ہے بھارت پاکستان سے تنازع پر کبھی ثالثی قبول نہیں کریگا، وکرم مسری
مودی نے ٹرمپ سے کہا ہے بھارت پاکستان سے تنازع پر کبھی ثالثی قبول نہیں کریگا، وکرم مسری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اپنے تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو کبھی قبول نہیں کرے گا ۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرم مسری نے بدھ کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق وکرم مسری نے وڈیو بیان میں بتایا ہے کہ جی 7 سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جو آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
وکرم مسری کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران امریکی صدر کو بھارت کے آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسائل پر کبھی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔
وکرم مسری کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کو واضح کیا کہ اس پوری کارروائی کے دوران کسی بھی وقت کسی بھی سطح پر بھارت امریکا تجارتی معاہدے یا پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکی ثالثی کے بارے میں امریکا سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
وکرم مسری کے مطابق مودی نے ٹرمپ کو بتایا کہ فوجی کارروائی روکنے پر بات چیت بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست ہوئی، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے کے موجود ذرائع کے ذریعے کی گئی، اور یہ اقدام پاکستان کی درخواست پر اٹھایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم مودی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت نے کبھی ثالثی قبول نہیں کی، نہ اب کرے گا اور نہ آئندہ کبھی کرے گا، اس معاملے پر بھارت میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے‘۔
وکرم مسری نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو سمجھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت سے اظہار یکجہتی کیا۔
وکرم مسری کے مطابق امریکی صدر نے وزیراعظم مودی کو مختصر قیام کی دعوت دی تاہم دیگر مصروفیات کے سبب مودی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا کہ جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات طے تھی تاہم صدر ٹرمپ کی قبل از وقت امریکا واپسی کے سبب دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نہیں ہوسکی، جس کے بعد صدر ٹرمپ کی درخواست پر دونوں رہنماؤں نے فون پر گفتگو کی۔
وکرم مسری نے کہا کہ’22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے فون پر وزیراعظم مودی سے تعزیت کی تھی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں اب بات ہوئی ہے’۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد گزشتہ ماہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلاجواز حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے اور متعدد ڈرونز تباہ کردیے تھے۔
بعدازاں 10 مئی کو پاکستان نے جوابی کارروائی کے دوران معرکہ حق میں آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا اور بھارت کے کئی ایئربیسز سمیت دفاعی تنصیبات کو تباہ کردیا تھا۔
پاکستان کی دندان شکن جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے سیز فائر کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مداخلت کی درخواست کی تھی جس کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے انہیں سیز فائر پر آمادہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کا کریڈ لے چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع واشنگٹن واپسی کا مقصد جنگ بندی نہیں، بات اس سے کہیں بڑی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملے سست نہیں ہوں گے: ٹرمپ، جلتی پر تیل نہ ڈالیں: چین پی ٹی آئی میں ہر وہ فیصلہ کروایا جاتا ہے جس سے اسٹیبلشمنٹ کو فائدہ ہو، شیر افضل پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر 39 اراکین کی حد تک عملدرآمد کی استدعا مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم