ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد امریکا کے شراکت دار ممالک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنانا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس معاہدے سے خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے گا۔یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی فروخت کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں جس ملک کا پہلا دورہ کرے گا وہ بھی سعودی عرب ہوگا۔ یہ دورہ اسی ماہ متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سعودی عرب کو کی منظوری

پڑھیں:

وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نئی منصوبہ بندی کے مطابق صارفین کو 4 ہزار 743 ارب روپے کی بچت ہو گی، 10 سال میں حکومت نے جو 14 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی خریدنی تھی اس میں سے 7 ہزار میگاواٹ مہنگی بجلی خریدنے کا عمل ختم کر دیا گیا۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت نے دو اصولی فیصلے کئے ایک یہ کہ آئندہ کوئی حکومت براہ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، آئندہ حکومتیں سنگل بائر ماڈل کو ختم کرکے بولی کی بنیاد پر بجلی کی خریداری کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا بجلی کے مستقبل میں لگنے والے پلانٹس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو 2 ہزار 790 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، یہ اقدامات آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی سے زیادہ اہم ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • ٹرمپ نے چین کی کم مالیت والی ’بے وقعت‘ درآمدی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کردیا
  • امریکا کا بھارت کے ساتھ13کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ
  • وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی
  • وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدی
  • پاکستان کیساتھ کشیدگی کے دوران امریکا بھارت 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ
  • امریکا کا بھارت کے ساتھ تیرہ کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور
  • امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کر لیا
  • امریکا اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر دستخط