سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اقامہ اورملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ماہ میں 14 ہزار 800 فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (شوال 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار800 فیصلے جاری کیے ۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ پاسپورٹ
پڑھیں:
پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری
لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے فلڈ کے خدشے کے تحت الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، اگلے 15 گھنٹوں کے دوران رودکوہیوں میں سیلابی صورت حال بن سکتی ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز نے ممکنہ صورت حال بارے الرٹ جاری کردیا، لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آب پاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشی مکمل کریں، ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ڈی جی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ڈایزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے، ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صورت حال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔