پنجاب ,مختلف محکموں میں سرکاری اسامیوں کے نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی جانب سے صوبہ پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتی کے لیے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں کمپیوٹر پروگرامر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں پروگرامنگ افسر کی 3 اسامیوں کے لیے 16 امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔مائنز ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ میں نیٹ ورکنگ سپروائزر کی 5 اسامیوں کے لیے 25 امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔
مزید براں، کمیشن نے تین محکموں میں بھرتی کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا, اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک اینڈوکرینولوجی کی ایک اسامی کے لیے 1 امیدوار کامیاب قرار پایا۔لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں کنسلٹنٹ نیوروفزیشن کی اسامی کے لیے بھی 1 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔محکمہ زراعت میں سائنٹیفک آفیسر کی اسامی کے لیے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق تمام کامیاب امیدواروں کی تفصیلات اور فہرستیں کمیشن کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 اسامی کے لیے
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔