صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے اس حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔
صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ابھی تک الحمدللہ 3690 سے زائد معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔ بچوں کی ہارٹ سرجری پنجاب کے ام پینلڈ 6 سرکاری جبکہ 11 نجی ہسپتالوں میں کی جا رہی ہے۔ صحت کے اس منفرد پروگرام کے تحت ابھی تک بچوں کی اربوں روپوں کی مفت ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلی پنجاب کے تینوں تاریخی پروگرامز چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری ، چیف منسٹرز ڈائیلسز اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگراموں میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سپیشل سیکرٹریز طارق محمود رحمانی اور ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر اور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ام پینلڈ سرکاری و نجی ہسپتالوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شرکت کی
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔