ویسے تو روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن کیا آپ جاتنے ہیں روزانہ 5 گلاس پانی پینے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

دراصل پانی پینے کا براہِ راست تعلق ہارٹ اٹیک کی روک تھام سے ثابت نہیں ہوا ہے مگر یہ بات سچ ہے کہ پانی خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا سبب ہے۔

پانی کی کمی سے خون گاڑھا ہو سکتا ہے جو کہ خون جمنے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ مزید برآں پانی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

مناسب پانی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے جو دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر جسم میں پانی کی کمی نہ ہو تو دل کو خون پمپ کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور اسطرح یوں دل پر دباؤ کم ہوتا ہے۔

بالغ افراد کو عام طور پر 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے تاہم خیال رہے کہ دل کی صحت کے لیے صرف پانی نہیں بلکہ متوازن غذا، ورزش، نیند، اور اسٹریس مینجمنٹ بھی ضروری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہارٹ اٹیک

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • روزانہ بھگوئی ہوئی کشمش کھانے سے صرف ایک ماہ میں حیران کن فوائد حاصل کریں
  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: ٹکٹ کب سے فروخت اور کتنے میں دستیاب ہوں گے؟
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟