2025-09-18@05:56:00 GMT
تلاش کی گنتی: 33
«زہریلا کھانا کھانے سے»:
اسکرین گریب گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آبادمیں سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ ایک اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ گوجرانوالہ میں 29 جون کو زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والی ایک اور بچی اسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 3 ہوگئیصوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ ایمن آباد میں گھر میں سالگرہ تقریب کے لیے کیک اور کھانا باہر سے منگوایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے...
لاہور ( نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا، پنجاب کا کسان سب سے زیادہ متاثر ہو گا، زرعی ایمرجنسی نافذ کر کے کسان کو بیج اور کھاد مفت یا آسان اقساط پر دی جائے۔ مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہور اور قصور کا دورہ کیا، ملتان بھی جاؤں گا، سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا، جنوبی پنجاب کے عوام بھی مشکل سے گزررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قدرتی آفت میں تین مراحل ریسکیو، ریلیف اور بحالی و تعمیر نو ہوتے ہیں، قدرتی آفت کے بعد نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے،...
سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 50 سالہ ایرن پیٹرسن نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے قریبی رشتہ داروں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ “مشروم مرڈر” کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جولائی 2025 میں جیوری نے ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا، اور آج عدالت نے عمر قید...
ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچائی، جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیا کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریائے ستلج اور چناب اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث...
کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے، بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے،سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ...
زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب آئے جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیاء کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس وقت دریائے ستلج، چناب اور راوی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ مال مویشیوں کی ہلاکت سے کسان شدید معاشی نقصان سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب کے بعد گندم 5 ہزار روپے من ہونے کا خدشہ، کسان اتحاد کا انتباہ چیئرمین پاکستان کسان...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
گجرات (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعیْن قریشی نے سیلاب متاثرین کو غیر مجاز، غیر سرکاری افراد، نامور شخصیات اور این جی اوز کی جانب سے غیر معیاری اور بغیر چیک شدہ کھانا تقسیم کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق مختلف افراد اور تنظیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے کی اشیاء اور پینے کے پانی کی غیر معیاری تقسیم سے عوامی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدامات لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی یا ڈسٹرکٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔(جاری ہے) بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج...
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسی طرح نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، خانیوال، ملتان، کوٹ...
پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ خاتون فرح اور اس کا چار سالہ بیٹا حاشر شامل ہیں جن کی موت مبینہ طور پر کھانے میں شامل کسی زہریلے مادے کے باعث واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا سربراہ افتخار سعودی عرب میں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم ہے جب کہ گھر میں موجود افراد نے کھانے کے بعد طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی۔ واقعے میں متاثرہ دیگر دو بچوں کی شناخت 10 سالہ بلاج اور 8 سالہ حذیفہ کے...
لودھراں کے ایک مدرسے میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے شدید متاثر ہونے والے 8 سالہ ایان آصف جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 7 طلباء اب بھی ضلعی اسپتال میں زیر علاج ہیں, زہر خورانی سے مجموعی طور پر 9 بچے متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ تفہیم القرآن لودھراں میں زیر تعلیم 10 طلباء مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 8 سالہ ایان آصف کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ایان آصف کا تعلق بندرہ پُلی، بہاولپور سے تھا اور وہ قرآن حفظ کرنے کی غرض سے مدرسے میں داخل...
میلبرن(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی “ڈیتھ کیپ مشرومز” شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی،...
ڈسکہ میں مبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیوں کی جان چلی گئی،ماں اور دو بچے ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ گائوں کوٹلہ سکھیاں میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت آٹھ سال کی آیت فاطمہ اورچارسال کی مِرحا فریاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ماں اوردو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں،متاثرہ خاندان کا سربراہ محمد فریاد روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کررہی ہے۔
ڈسکہ میں مبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے دو بچیوں کی جان چلی گئی،ماں اور دو بچے اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پولیس کےمطابق واقعہ گاؤں کوٹلہ سکھیاں میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت آٹھ سال کی آیت فاطمہ اورچارسال کی مِرحا فریاد کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ماں اوردو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں،متاثرہ خاندان کا سربراہ محمد فریاد روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔ Post Views: 3
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی، اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ...
زاہداقبال رانا: گوجرانوالہ کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے پہلے دو بہنیں اور اب ان کا 8 سالہ بھائی حیدر بھی انتقال کر گیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے ایمن آباد کے 7فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی دو دیگر بچوں اور ماں زاہدہ ارم وڑائچ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔پی ایف اے (پنجاب فوڈ اتھارٹی) نے ایمرجنسی ردعمل کرتے ہوئے دو فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا اور خوراک کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ابتدائی شواہد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےفوڈ پوائنٹس پر چھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے ساتھ مزید تحقیقات...
گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلا کھانا کھانے سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی دو معصوم بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والدین سمیت تین بچے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ شب نوید پہلوان نے اپنے بچوں کے ساتھ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا تناول کیا۔ کچھ ہی دیر بعد اہلِ خانہ کی طبیعت بگڑ گئی اور سب کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔بدقسمتی سے 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں، جبکہ نوید پہلوان، ان کی اہلیہ اور دیگر تین بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...
کوٹ ادو(نیوز ڈیسک) کوٹ ادو میں شادی کے صرف دو دن بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوان میاں بیوی نے چاول کھانے کے بعد دودھ بھی پیا، جس کے فوراً بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں شدید ہیضہ ہو گیا۔ دونوں کو طبی امداد دی گئی، مگر جانبر نہ ہو سکے۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ موت کی وجہ ہیضہ ہے اور وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔ دوسری جانب واقعے پر پورے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اہل علاقہ نے مطالبہ کیا...
---فائل فوٹو نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ماں کی حالت غیر ہوگئی۔ نارووال، مضر صحت کھانا کھانے سے 14 افراد بے ہوش پنجاب کے شہر نارووال میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک... پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں اور ماں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔والد نے کھانے میں کوئی زہریلی شے گرنے کا شبہ بھی ظاہر کیا ہے۔
لاہور: رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک آفیشل چینل ہوتا ہے خطوط کا وہ لکھا اس کے بعد ہم ریزولوشن لے کر آئے، قومی اسمبلی میں اس کے اوپر ڈبیٹ ہوئی، پرائم منسٹر صاحب سے ملاقات ہوئی ہے ، تمام چیزیں ہوئی ہیں صرف باتیں کی جا رہی ہیں دلاسے دیے جا رہے ہیں،اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے. رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار...
زہریلا کھانا کھانے سے ضلع کرم کے علاقے پاڑہ چنار میں 150 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاڑہ چنار میں شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں سے 100 سے زائد بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لے جایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بچوں کی طبیعت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بگڑی ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ پاڑہ چنار کے نواحی علاقے شلوزان دوراوی میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے پیش آیا، ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں اکثریت بچوں کی ہے۔...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے علاقے مردان کی تحصیل رستم میں زہریلا کھانا کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گندم کی زہریلی گولی آٹے میں مکس ہو گئی تھی جس کے باعث متاثرہ افراد کی حالت غیر ہوئی۔ ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
افطاری پر زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مجاہد کالونی کا رہائشی عمیر رانا نواحی گاؤں 451 ای بی میں اپنے دوست احسن کے گھر افطاری کی دعوت پر گیا تھا کہ کھانا کھاتے ہی اس کی حالت خراب ہوگئی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی تشویشناک حالت پر اسے ساہیوال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے میزبان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

پڈعیدن: مورو کے قریب باراتیوں کی بس میں زہریلا کھانا کھانے سے اسپتال میں داخل بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
پڈعیدن: مورو کے قریب باراتیوں کی بس میں زہریلا کھانا کھانے سے اسپتال میں داخل بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے...