وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور  ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہی جبکہ وہ تمام سیلاب متاثرین کو عارضی رہائش اور کھانا جبکہ مویشیوں کو چارہ فراہم کررہی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے،  مسلم لیگ نون ملک کا سوچتی ہے آپ اپنی دکانداری کا سوچتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا۔

چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہق "ہمیں توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کے تجربے کے بعد مسلم لیگ (ن) کچھ سمجھداری دکھائے گی، مگر آج وہ ہماری مساجد کے ائمہ کو صرف دس ہزار روپے دے کر خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔"

مولانا نے مزید کہا کہ "محترمہ! یہ تجربہ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے۔ میں اسٹیج سے اعلان کرتا ہوں کہ میں یہ دس ہزار روپے آپ کے منہ پر مارتا ہوں ،  کیونکہ ہمارے ائمہ، خطباء، اور اساتذہ کی اصل پہچان ان کی غیرت اور خودداری ہے۔"

چیئرمین نیب کا بیسٹ ویسٹرن ہوٹل راولپنڈی سینٹرل اور راماڈا پلازا بائے وِنڈھم کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ

انہوں نے کہا کہ "ہمارے مدارس، اساتذہ، مہتممین، طلبہ، مساجد اور ائمہ سب اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں، جو کسی حکومتی امداد یا سرپرستی کی محتاج نہیں۔ ہم نے ہمیشہ اپنا دینی و تعلیمی نظام بغیر سرکاری پیسے اور مداخلت کے چلایا ہے، اور ان شاءاللہ آئندہ بھی اسی طرح چلائیں گے۔"

مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کیا کہ دینی مدارس کے معاملات میں کسی قسم کی سیاسی یا سرکاری مداخلت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز
  • سیلاب بحالی پروگرام: 6 ارب روپے سے زاید تقسیم کردیے، مریم اورنگزیب
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، مریم اورنگزیب
  • مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا
  • مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب