گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی، اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
گوجرانوالہ میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 3 بچے اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اور 3 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکانیں سیل کروا کر سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کھانے سے
پڑھیں:
شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
ویب ڈیسک: شکارپور میں مزدا گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
آلو اور پیاز سے بھری ہوئی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ، 6 سالہ پیاری اور 17 سالہ منی شامل ہیں۔
چنگان کا اوشان ایکس 7 کی قیمت میں محدود مدت کیلئے بڑی کمی کا اعلان
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں سلیمان خمیسو، اویس اور وجے شامل ہے، افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے مزدا گاڑی کو تحویل میں لے لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔