ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مخیر حضرات کے تعاون سے کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں ملتان سٹی، شجاع آباد اور جلالپور میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے شیر شاہ، مظفرآباد، والوٹ موڑ، بستی خلیفہ، جہان پور میں سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مخیر حضرات کے تعاون سے کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں ملتان سٹی، شجاع آباد اور جلالپور میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ضلع ملتان میں ساڑھے تین راشن کے بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مخیرین اور صاحب ثروت افراد سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب