Daily Ausaf:
2025-06-09@15:19:20 GMT

درخت کا زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کا بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حالت غیر کی حالت

پڑھیں:

عید کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، مریم نواز کا کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں کمی پر اظہار اطمینان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو فیلڈ میں موجود رہنے،  صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور متواتر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صوبہ بھر میں ٹماٹر، پیاز، دھنیا، پودینا، لیموں، لہسن، ادرک، مرچ، آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں۔ پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85روپے، ہری مرچ میں 10، ادرک 60، پودینا، دھنیا کے نرخ کم ہیں۔ آلو 15روپے، پیاز75روپے، ٹماٹر 5روپے، دیسی لہسن 75روپے، چائنہ لہسن 55روپے، ادرک کے نرخ میں 25روپے کمی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری، عید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں۔ لاہور میں آلو، پیاز کے 30اضافی ٹرک، ٹماٹر کے 13، ادرک کے 2، لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7 اور لیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے۔ دال چنا، ماش، مسور، کالا چنا، بیسن اور دیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی ہے۔  9 ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے اور پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامیہ کو نرخ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل
  • بھارت میں کووڈ ایکٹیو کیسز کی تعداد 6000 سے زیادہ ہوگئی، وزارت صحت کی ایڈوائزری
  • کیا بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے؟ پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا
  • عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی جاری
  • عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھمی، مزید 42 فلسطینی شہید
  • عید کی دعوتیں اُڑائیں مگر شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے ماہرین کا مشورہ
  • قربانی کا گوشت کھاتے وقت کن باتوں کا خیال ضرور رکھیں؟
  • عید کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، مریم نواز کا کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں کمی پر اظہار اطمینان
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی