فیصل آباد: زہریلا شوارما کھانے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) غلام محمد آباد کے علاقہ میں مبینہ طور پر زہریلا شوارما کھانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ زنیر ٹاون کا رہائشی ستائیس سالہ رحمان علی اپنی تئیس سالہ اہلیہ نتاشہ بی بی کے ہمراہ بازار گیا تھا جہاں پر دونوں نے شوارما کھایا اور بوتل پی تھی، گھر پہنچنے پر اچانک دونوں کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر دونوں میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ نئے نویلے جوڑے کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :