پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی بانی پی ٹی آئی کی ترجیح: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سیالکوٹ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی واحد ترجیح پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہے جس پر وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستانی قوم اچھی طرح آگاہ ہے کہ موجود ہ حکمرانوں کے برسراقتدار رہتے ہوئے ملکی حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ سلمان اکرم راجہ نے مرکزی رہنما عمر ڈار، ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار، روبا عمر ڈار، شوکت بسرا ءسٹی صدر میاں اعجاز جاوید و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری چوہدری الطاف، میاں شان علی قمر، عمران بٹ، ساجد پرویز، حامد، عامر شہزاد، شمس ،اکاخیل خان،علی مغل، میاں رﺅف منیر، عمار صفدر، میاں رضوان جانا، شعیب مغل، عرفان بٹ، احتشام شامی، اظہر راہی، سمیع اللہ، رانا ندیم، چوہدری غلام عباس، رضوان بٹ، میاں سرمد ودیگر موجود تھے۔
سلمان اکرم راجہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔