قومی ایئر لائن کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی، قومی ایئر لائن کی پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔