سعید احمد: لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کا راج،رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر،دھندکے باعث 9پروازیں منسوخ  جبکہ 20 سے زائد گھنٹوں تاخیر کا شکارہوگئیں۔

 منسوخ ہونیوالی پروازوں میں لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 739 ،گوانگ ژو سے آنے والی چائنہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6037 ،لاہور سے گوانگ ژو جانے والی پرواز سی زیڈ 6038 ،لاہور سے دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 410 ،دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411  ہو گئی۔

 ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری

 دوسری طرف ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 263 ،ابوظہبی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 ،کراچی سے آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 ،لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 841  بھی اڑان نہ بھر سکی۔

 تاخیر کا شکار ہونیوالی پروازوں میں شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413 ساڑھے 11 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی جبکہ جدہ سے آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717 ساڑھے 11 گھنٹے،ریاض سے آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 767 ساڑھے 10 گھنٹے،جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 860 چھے گھنٹے،جدہ سے دوسری آنے والی پرواز پی کے 760 آٹھ گھنٹے  تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوسکینڈاینول،ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

 لاہور سے مسقط جانے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 732 نو گھنٹے ،لاہور سے شارجہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 500 آٹھ گھنٹے،لاہور سے دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 416 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تاخیر کا شکار سے آنے والی کی پرواز پی پرواز پی اے پرواز پی کے والی پرواز جانے والی لاہور سے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا