لاہور فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند، 4 پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند ہے، جبکہ 4 پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں۔
لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ کراچی کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
دھند کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک بجانب لاہور بند، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔