لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس جعلی کھیل میں بری طرح رسوا ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام ڈرامہ اسرائیلی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس جعلی کھیل میں بری طرح رسوا ہو چکے ہیں۔ بھارت اس وقت ہندو انتہا پسندوں اور دہشت گرد جنونیوں کے قبضے میں ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت یافتہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اسلاموفوبیا کے فروغ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، پاکستان اور فلسطین امت مسلمہ کی شہ رگ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت ایک بڑھک مار کر دھمکی دیکر خود ٹریپ ہو چکا

لاہور:

تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں آپس میں لڑ گئیں تو پھر یہ دو ملکوں کی لڑائی تو نہیں رہی نہ پھر تو پوری دنیا اس کی لیپٹ میں آ جائے گی کوئی بھی ملک ،چاہے وہ کتنا بھی دور ہو اس کے اثرات سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکے گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت ایک بڑھک مار کردھمکی دیکرخود ٹریپ ہو چکا ہے۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ عالمی برادری کا کردار آپ پہلے دیکھیں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے بات کی پھر انتہا دیکھیں کہ امریکی وزیرخارجہ دونوں ممالک کے ساتھ بات کر رہے ہیں، انڈیا کا جتنا بڑا حجم ہے جو چودھراہٹ چین کے مقابلے میں امریکا کی مدد سے بنا رہا ہے تو ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہوتا لیکن امریکا ہمارے وزیراعظم کی اس پیش کش کے ساتھ کھڑا ہوگیا جو انھوں نے کاکول اکیڈمی میں کھڑے ہو کر دی تھی۔ 

تجزیہ کار خالد قیوم نے کہا پہلگام کا جو واقعہ ہے یہ ڈرامہ جو ہے بھارتی حکومت کی طرف سے جو ڈرامہ ہے ، یہ بے نقاب ہو چکا ہے بالکل اسی طرح جس طرح پلوامہ اور اس سے پہلے جو واقعات ہوتے رہے ہیں، بھارتی حکومت کے جو ڈرامے ہیں وہ بے نقاب ہوتے رہے ہیں۔ 

تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ پاکستانی قوم کسی بھی اعتبار سے چھوٹی نہیں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اسٹیٹ کاکردار ادا کیا ہے، پلوامہ ہو پہلگام ہو یا اس قسم کے کوئی بھی دہشت گردی کے واقعات جو بھارت میں ہوئے ہیں اس کا فوری طور پرالزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے لیکن پاکستان ہمیشہ بردباری کے ساتھ ہر الزام کا جواب دیتا ہے۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ اس وقت بھارت نے جو ڈرامہ کیا جس طرح بھی کیا اس نے کوشش کی کہ دنیا بھر میں ثابت کرکے کہ پاکستان کی طرف سے یہ دہشت گردی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوا بلکہ اس کا پول دنیا بھر کے سامنے کھل گیا ہے کہ یہ انھوں نے خود رچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام ڈرامہ، بھارت کی سفارتی ناکامی
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثنا
  • سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثناءاللہ
  • مظفرآباد، اسرائیلی طرز پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی
  • کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے: عثمان وزیر
  • بھارت پہلگام ڈرامہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے، علامہ مرید نقوی
  • غزہ کیلئے انسانی امداد کے حامل ایک اور بحری جہاز پر اسرائیلی حملہ!
  • بھارت ایک بڑھک مار کر دھمکی دیکر خود ٹریپ ہو چکا