بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

 پاکستان انڈیا کی جنگ ہوگی یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن پاکستان کو اطمینان سے نہیں بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے تسلط سے آزاد پنجاب یعنی خالصتان ہی پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل کا حل ہے اور خالصتان بننے سے پاکستان میں بھی ترقی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور پراکسیز کو فنڈنگ اور اسلحہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان چاہے تو حالیہ دہشتگرد حملے کو اقوام متحدہ میں لے جاسکتا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کی طرف سے سپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزام لگتے رہتے، ہمارا کسی بھی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے چاہے وہ پاکستان کی ہو یا کوئی اور سرکار ہو۔

یہ بھی پڑھیے: سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکا سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے پہلگام واقعہ پر بھارتی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، امیت شاہ، اجیت دوول، راج ناتھ اور جے شنکر نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ پہلگام واقعہ میں ہندوؤں کی قتل و غارت ہوئی ہے لیکن اس کے پیچھے بھارتی سرکار ہے، اس واقعہ سے پاکستان کو نقصان ہوا اور مودی کو فائدہ ہونا تھا کیوں کہ امریکی نائب صدر بھی بھارت میں موجود تھا، اس سب کے باوجود بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت خالصتان سکھ گرپتونت سنگھ پنوں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت خالصتان سکھ گرپتونت سنگھ پنوں گرپتونت سنگھ پنوں پاکستان کی

پڑھیں:

خوابوں سے نکل کر حقیقت پر مبنی معاشی فیصلے کرنا ہونگے: احسن اقبال

لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ومعروف معیشت دان ڈاکٹر حفیظ پاشا،ڈاکٹر سلمان شاہ،سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، پیٹرن ان چیف ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر،صدر آئی سی ایم اے غلام مصطفی قاضی،ڈین ،ڈائریکٹرز ،فیکلٹی ممبران ،اساتذہ ،طلبہ و طالبات اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا سیاست کوئی ڈرامہ نہیں ،ہم نے اپنی سیاست کو دائو پر لگا کر ملک کو دوبارہ مستحکم کیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، اگر ہم نے درست سمت میں ترقی کا سفر تیز کیا تو 2047ء میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ آبادی میں اضافہ بھی ترقی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ہماری آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 9فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں الف لیلوی خوابوں سے نکل کر حقیقت پر مبنی معاشی فیصلے کرنا ہوں گے، ملک کا مستقبل مرغی اور کٹے سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل سکلز اور ٹیکنالوجی میں پوشیدہ ہے۔ تقریب کے آخر میں سوال جواب کا سیشن ہوا۔ شرکاء نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دئیے۔ 18 ویں ترمیم سے 17 شعبے صوبوں کو منتقل ہوئے نچلی سطح پر ایک فیصد بھی منتقلی نہیں ہوئی۔ تمام اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہیں لیکن تعلیم صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی تعلیم کی صورتحال بہت شرمناک ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ’ہمیں پرواہ نہیں‘، پاکستان کی طرف کنٹرول لائن کے قریب شادیاں جاری
  • انڈیا پاکستان تنازع: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟
  • مسلسل دس راتوں سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، مقامی افراد خوفزدہ
  • خوابوں سے نکل کر حقیقت پر مبنی معاشی فیصلے کرنا ہونگے: احسن اقبال
  • انڈیا پاکستان تنازعہ: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟
  • بھارتی کانگریس رہنما چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب کرلئے
  • بھارتی کو منہ توڑ جواب: پاکستان بین الاقوامی میڈیا کو کنٹرول لائن لیجائے گا
  • امریکا کا بھارت کے ساتھ13کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ
  • جنگ کا امکان نہیں،پہلگام حملہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی، سابق ’ را ’ چیف امرجیت سنگھ دولت