بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، ابتدائی مرحلے میں مختلف تین عہدوں پر ایک ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد پاکستان ریلویز کے اندرونی نظم و نسق، مسافروں کی سیکیورٹی اور ریلوے اثاثوں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ ASI اور کانسٹیبلز کی تعیناتی سے ریلوے پولیس کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق 81 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے۔ ان بھرتیوں میں 69 مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ 914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 نشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔
بھرتیوں کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ امیدواروں سے درخواستیں حاصل کرنے کے بعد تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اشتہارات جلد قومی اخبارات اور متعلقہ سرکاری ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
حکومت نے اس عمل میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لیے مختص کوٹے کو یقینی بنایا ہے تاکہ تمام طبقات کو برابر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھرتیوں کا
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔