گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2025 میں پاکستان بھر میں پولیو متاثرہ بچوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے جاری کردہ بیان میں دی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، جس سے صرف ویکسین کے ذریعے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ادارے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو بار بار قطرے پلوانے کے مواقع ہرگز ضائع نہ کریں۔
مزید پڑھیں: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
ترجمان نیشنل ای او سی نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کو بارہا ویکسین دینا ان کی زندگی بھر کی معذوری سے حفاظت کا ضامن ہے۔ اس موقع پر والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کے تمام حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔
پولیو ویکسینیشن سے متعلق معلومات یا تعاون کے لیے 1166 پر کال کی جا سکتی ہے، یا 0346-7776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے قومی سطح پر سنجیدہ کوششوں کے ساتھ والدین کا بھرپور تعاون بھی ناگزیر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیو کیس پولیو ویکسینیشن ترجمان نیشنل ای او سی ضلع دیامر گلگت بلتستان نیشنل ای او سی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیو کیس پولیو ویکسینیشن ترجمان نیشنل ای او سی ضلع دیامر گلگت بلتستان نیشنل ای او سی نیشنل ای او سی کے لیے
پڑھیں:
واٹس ایپ صارفین کےلیے تھریڈز ریپلائی فیچر کی آزمائش
انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے ایک نیا فیچر آزما رہی ہے جو گروپ چیٹس میں گفتگو کو مزید منظم اور آسان بنا دے گا۔ اس فیچر کے تحت اب میسیجز کے جوابات الگ الگ دکھائی دینے کے بجائے تھریڈ کی صورت میں ایک ہی جگہ جمع ہوں گے۔
فی الحال واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب الگ میسج کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، جس کے باعث گروپ میں کئی لوگ ایک ہی میسج پر ردعمل دیں تو ساری گفتگو بکھری ہوئی نظر آتی ہے۔ لیکن نئے فیچر میں اگر کسی میسج پر دس افراد ریپلائی کریں گے تو تمام جوابات اصل میسج کے ساتھ ایک تھریڈ میں جُڑ جائیں گے۔ اس طرح کسی موضوع پر جاری گفتگو کو فالو کرنا زیادہ آسان ہوگا۔
اس سہولت کا سب سے زیادہ فائدہ بڑے گروپ چیٹس میں ہوگا، جہاں بیک وقت کئی لوگ بات کر رہے ہوں۔ اس کے ذریعے نئے شامل ہونے والے صارفین بھی کسی اہم موضوع پر ہونے والی بحث کو باآسانی سمجھ سکیں گے۔ ریپلائی تھریڈ کو کلک کرنے پر تمام جوابات کو ایک ساتھ پڑھا جا سکے گا۔
واٹس ایپ نے اس فیچر کو فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب کیا ہے تاکہ اس کی آزمائش کی جا سکے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اسے مزید صارفین تک پہنچایا جائے گا اور بعد ازاں عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔