زکوٹا جن، بل بتوڑی اور نستور کی واپسی! ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں دوبارہ زندہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اگر آپ بھی 90 کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو یقیناً زکوٹا جن کا ’’مجھے کام بتا دو، میں کیا کروں؟‘‘ جیسا کوئی ڈائیلاگ آج بھی آپ کی یادوں میں تازہ ہوگا۔ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو اب اعلیٰ معیار (ایچ ڈی) میں دوبارہ جاری کر دیا ہے، اور وہ بھی یوٹیوب پر۔ یعنی اب وقت اور دن کی قید کے بغیر، جب چاہیں، جہاں چاہیں!یہ شہرۂ آفاق بچوں کا ڈرامہ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر عمر کے افراد کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ جادو، مہم، مزاح اور سبق آموز کہانیاں اس شو کا خاصا تھیں۔ اس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بچے شام کے وقت کھیل کود چھوڑ کر اس کا انتظار کیا کرتے تھے۔ اب پی ٹی وی نے اسے نئی نسل تک پہنچانے کے لیے جدید ویژول کوالٹی میں پیش کیا ہے تاکہ وہ بھی انہی کرداروں سے ویسا ہی لطف اٹھا سکیں جیسے پچھلی نسلیں کرتی رہیں۔نستور جن، جو کہ ایک نیک دل اور جادوئی قوتوں کا حامل جن ہے، کہانی کا مرکزی کردار ہے۔ وہ اپنی دنیا ’’کوہ قاف‘‘ سے زمین پر آتا ہے اور یہاں ایک ذہین لڑکے عمران سے دوستی کرلیتا ہے۔ اس کے بعد جادوئی دنیا کے دروازے کھلتے ہیں، جہاں بل بتوڑی کی چالاکیاں، زکوٹا جن کی سادگی، اور سامری جادوگر کی شعبدہ بازیاں ناظرین کو ہنسانے اور حیرت میں ڈالنے کا کام کرتی ہیں۔اس ڈرامے کی خوبی صرف تفریح تک محدود نہیں تھی، بلکہ اس میں چھپی معاشرتی اور اخلاقی تعلیمات نے بچوں کی سوچ اور کردار سازی پر بھی گہرا اثر ڈالا۔ اس وقت کے محدود وسائل کے باوجود جو اسپیشل ایفیکٹس استعمال کیے گئے، وہ اپنی مثال آپ تھے، اور وہی جملے آج بھی پاکستانی کلچر میں زندہ ہیں۔اب ’عینک والا جن‘ کی تمام اقساط پی ٹی وی کے سرکاری یوٹیوب چینل پر دستیاب ہیں۔ جو لوگ بچپن کی یادوں کو تازہ کرنا چاہتے ہیں یا اپنے بچوں کو ایک معیاری، مزاحیہ اور تعلیمی ڈرامہ دکھانا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ کسی تحفے سے کم نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
طلاق کے بعد انجلینا جولی کی جانی ڈیپ کے ساتھ دوبارہ سے بڑھتی رومانوی قربتیں ؟
ہالی ووڈ میں انجلینا جولی اور جانی ڈیپ کے درمیان خفیہ ملاقاتوں نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز جانی ڈیپ اور انجلینا جولی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار وجہ کوئی فلم نہیں بلکہ ان کی "خفیہ ملاقاتیں" ہیں جنھوں نے شوبز کے پنڈال میں ہلچل مچادی۔
فلم ’دی ٹورسٹ‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جنم لینے والی جوڑے کی کیمسٹری ایک بار پھر سب کی نظروں میں آگئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اسٹارز لندن اور لاس اینجلس کے پوش ہوٹلوں، پرائیویٹ سویٹس اور خفیہ کلبوں میں اکثر نظر آرہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جانی ڈیپ نہ صرف انجلینا سے دوبارہ قریب آ رہے ہیں بلکہ وہ اس رشتے کو ایک "سنجیدہ رومانوی تعلق" میں بدلنا چاہتے ہیں۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جانی اپنے قریبی دوستوں سے کھل کر کہہ چکے ہیں کہ میں برسوں سے انجلینا کے لیے دل میں ایک خاص جگہ رکھتا ہوں۔
دوسری جانب انجلینا جولی بھی جانی ڈیپ کی "پُراسرار اور باوقار شخصیت" سے بے حد متاثر ہیں۔
ذرائع کے مطابق، انجلینا سمجھتی ہیں کہ جانی ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کے ساتھ وہ خود کو محفوظ اور مکمل محسوس کرتی ہیں۔
یہ سب ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طویل قانونی جنگ کے بعد 2024 کے آخر میں طلاق حاصل کی، جبکہ جانی ڈیپ بھی ایمبر ہیرڈ کے ساتھ قانونی تنازعے کے بعد کافی عرصے سے تنہا ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ "خفیہ ملاقاتیں" صرف ملاقاتیں ہی رہیں گی یا ہالی ووڈ کو ایک نئی ہاٹ جوڑی دیکھنے کو ملے گی؟