کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس شہر میں معطل ہونے کی وجہ سے تمام 7 ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز غائب ہیں۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر پانی ہی موجود نہیں جبکہ بلدیہ، کیماڑی اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر پانی موجود ہے لیکن ٹینکر دستیاب نہیں ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں اس شہر کی 80 فیصد نمائندگی رکھنے والی جماعت کا گورنر ہوں۔
نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس سے ایمرجنسی سروس اور اسپتالوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق گزشتہ رات 8 واٹر ٹینکرز جلائے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔